آمروں کے دور حکومت میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوتا ہے،سید عاشق کرمانی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے و مسلم لیگ ن کے راہنما سید عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ آمروں کے دور حکومت میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوتا ہے جب کہ سیاسی ادوار میں عالمی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے وہ یہاں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس سے ن لیگ کے نوجوان راہنما چودھری منیب الحق نے بھی خطاب کیا عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ سعودی ایران تنازع سے امت مسلمہ ایک دلد ل میں پھنسنے جا رہی تھی جس کا بروقت ادراک کرتے ہوئے میا ں نواز شریف نے مذاکرات کا ڈول ڈالا جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں کا جال بنا جا رہاتھا جس کا آغاز دھرنوں سے کیا گیاتھا اور اب بھی طرح طرح کے الزامات کے ساتھ تحریک انصاف متحرک ہوگئی تھی لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے اس منصوبہ کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنانے والے اب خاک چاٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار ہی چیئر مین ،وائس چیئرمین اور خصوصی نشستوں پر کامیاب ہوں گے مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں سے ایک جواں سال نئی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :