نیشنل بنک عوام کو بنکنگ کی ہر سہولت مہیا کرے گی، برانچ مینیجر حاکم علی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:46

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)نیشنل بنک برانچ اٹھارہ ہزاری عوام کو بنکنگ سے متعلقہ ہر اہم سہولت مہیا کرے گی۔ یہ بات این بی پی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے برانچ مینیجر حاکم علی خان سیال نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ این بی پی تحصیل برانچ چالان جمع کرانے ،پنشن کے حصول سمیت تما م اہم سہولیات کی فراہمی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے عوام کو انکی دہلیز پر دے رہی ہے اور جھنگ یا دیگر دور دراز کے علاقوں تک سفر کرکے مذکورہ سہولیات کے حصول سے عوام کی جان چھوٹ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری کے 118مواضعات کو اب بنکنگ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوچکی ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔