تیز رفتار آئیل ٹینکر کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار 60سالہ شخص جاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)تیز رفتار آئیل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 60سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ بھلوال روڈ اجنالہ کے قریب تیز رفتار آئیل ٹینکر نے 60سالہ موٹرسائیکل سوار نبی بخش کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔