گٹر و ں کا گند ہ پا نی سکول کے اند ر دا خل ‘ طلباء کااحتجا ج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)سرگودھا میں گٹر و ں کا گند ہ پا نی تعلیمی ادارے کے اند ر دا خل ہو گیا سکول میں تعلیم کے حصو ل کے لئے آ نے والے درجنو ں بچوں کے کتابیں اور یو نیفارم گند گی کے باعث خر ا ب ہو گئیں سکو ل کے بچوں کا گند گی غلاظت اور گند ے پا نی کے سکو ل میں دا خل ہو نے کے خلا ف احتجا جی مظاہر ہ ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علا قہ سٹلائٹ ٹاؤن بلا ک اے میں سیوریج کا گند ہ پا نی جہا ں علاقے کے مکینو ں کے لئے وبال جا ن بنا ہو ا ہے وہیں گٹر و ں کا یہ گند ہ پا نی ایک نجی سکول میں بھی دا خل ہو گیا جس کے باعث سکول میں تعلیم کے حصول کے لئے آ نے والے بچوں کی کتا بیں اور یو نیفارم گند ے پا نی میں گر نے سے خراب ہو گئیں سکو ل کے بچوں نے بڑھتی ہو ئی گند گی گٹر و ں کے پا نی اور سکو ل میں غلا ظت کے خلا ف احتجا جی مظاہر ہ کرتے ہو ئے ٹی ایم اے حکا م کے خلا ف شد ید نعر ے با ز ی کی اور بلد یہ حکا م سے مطالبہ کیا کہ فوری طو ر پر ان کے سکو ل میں اور گر د و نواح کے علاقوں سے گٹر و ں کا گند ہ پا نی صا ف کروایا جا ئے تا کہ وہ پر امن طریقے سے اپنی تعلیم جا ر ی رکھ سکیں سکول کے بچوں کاکہنا ہے کہ گند ے پا نی اور بد بو کے باعث تعلیم کا حصو ل نا ممکن ہو کر رہ گیا ہے جب کہ گند گی کی وجہ سے سکو ل کے بچوں میں بیما ر یا ں بھی پید ا ہو رہی ہیں سکول پڑھنے کے لئے آ نے والے بیشتر بچے جن کی کتابیں اور یو نیفارم گند ے پانی کی وجہ سے خر ا ب ہو گئے تھے وہ سکو ل میں تعلیم جا ر ی رکھنے کی بجا ئے واپس گھر و ں میں لوٹ گئے ۔