سردی کی شدت‘ بجلی گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں سرگودھا اور گردونواح میں سردی کی شدت سے جہاں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے وہاں پر بجلی اور گیس کی طویل بندش نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے بجلی اور گیس کی بندش پر جہاں شہری سراپا احتجاج ہیں وہاں پر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث لوگ مہنگے سلنڈر اور لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے حکمران بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں حکومت میٹرو بسوں اور اورنج ٹرینوں پر قوم کا پیسہ ضائع کررہا ہے اگر یہی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے جس سے تمام شہروں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے بجلی اور گیس کی بندش کے باعث شدید سردی میں شہریوں کا پارا ہائی شروع ہونا ہوگیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :