پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کے لئے کتابوں اور الماریوں کا عطیہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل لاہور کے قیدیوں کے مطالعے کے لئے مختلف موضوعات پر مبنی 203 کتب اور الماریوں کا عطیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام خزانہ دار راوٗمحمد شریف، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔