دہشت گرد تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے

صدر مملکت ممنون حسین کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 19:31

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لوحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

صدرمملکت ممنون حسین نے پروفیسر ڈاکٹر سید حامد حسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔