پہلے اپنے ملک میں امن بحال کرنا ہوگا،میر ظفر اللہ خان جمالی

بدھ 20 جنوری 2016 19:27

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں اپنے ملک میں امن بحال کرنا ہوگا اس کے بعد ہماری عزت ہوگی‘ ہمارے ملک میں پہلے بھی بھارتی اور افغانستان سے مداخلت ہوتی رہی ہے تاہم اب کھلم کھلا یہ مداخلت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ نئی صدی میں نئی نسل آگئی ہے مگر اسے پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی۔ ہمارے ملک میں پہلے بھی بیرونی مداخلت ہوتی رہی ہے مگر اتنی کھلم کھلا نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے جو بھی کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کو بچانا ہوگا اور اپنی ترجیحات کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :