باچا خان یونیورسٹی حملے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند

بدھ 20 جنوری 2016 18:13

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو دہشت گردی کے حملے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور اس حوالے سے یونیورسٹی کھولنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :