کیوی کرکٹ بورڈ آخری ٹی 20میں میکلوم کی واپسی کیلئے پرامید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی20 سیریز1-1 سے برابر ہے، آخری اور فیصلہ کن میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

بدھ 20 جنوری 2016 18:07

کیوی کرکٹ بورڈ آخری ٹی 20میں میکلوم کی واپسی کیلئے پرامید

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں کپتان برینڈن مک کولم کی واپسی کے لیے پر امید ہے۔برینڈن مک کولم گزشتہ ماہ سری سری لنکا کے خلاف سریز کے دوسسرے ایک روزہ میچ میں ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ ساوٴتھی اسی سیریز کے تیسرے میچ میں پاوٴں زخمی کروا بیٹھے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹم ساوٴتھی صحت یاب ہورہے ہیں اور اسی ہفتے ہمارے ساتھ ہوں گے لیکن پاکستان کے خلاف سریز کے بقیہ میچوں اور آسٹریلیا کے خلاف مختصر طرز سیریز میں ان کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مک کولم فٹنس کے حصول کے لیے بہترین کام کررہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریزمیں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

مک کولم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا میچ ان کے کیرئر کا ریکارڈ 100 واں ٹیسٹ ہوگا۔مک کولم بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ڈیبو کے بعد مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز پائیں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز1-1 سے برابر ہے، آخری اور فیصلہ کن میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ سیریز کا آغاز 25 جنوری کو اسی میدان میں ہوگا، دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپیئر اور آخری میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :