وزیر اعظم بیرون ملک ہونے کے باعث برادر نسبتی کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کر سکے ،فون پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی

بدھ 20 جنوری 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث اپنے برادر نسبتی میاں لطیف کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف مصالحتی مشن پرسعودی عرب اور ایران کا دورہ کرنے کے بعد عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں ۔ بدھ کے روز خاتون اول بیگم کلثوم نوازکے بھائی اورسابق رکن اسمبلی محسن لطیف کے والد میاں لطیف طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تاہم وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث اپنے برادر نسبتی کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہو سکے تاہم انہوں نے فون کر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔