طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ’’اﷲ‘‘ ابھر کر سامنے آگیا

32سالہ ضیاء اﷲ نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب جنرل ہسپتال آیا، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین تجویز کی

بدھ 20 جنوری 2016 17:23

طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)خالق حقیقی کا معجزہ، نیوروسرجری کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 32سالہ مریض ضیاء اﷲ اپنے چیک اپ کے لیے آؤٹ ڈور میں آیا تو نیوروسرجری یونٹ II کے ڈاکٹروں نے اسے نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب سی ٹی انجیوگرافی تجویز کی۔ مذکورہ مریض نے ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں رابطہ کیا جہاں پر معمول کے مطابق سی ٹی انجیو گرافی جاری تھی کہ اچانک سکرین پر ’’اﷲ‘‘ کا نام گرامی سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

جس پر تمام معالجین حیران رہ گئے اور انہوں نے ایک سے زائد بار مذکورہ نوجوان کا جونہی دماغ کے ایک مخصوص حصے کی انجیوگرافی شروع کی تو ہر بار لفظ ’’اﷲ‘‘ سامنے آیا۔ ایل جی ایچ شعبہ ریڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر تنویر زبیری کے مطابق یہ خون کی نالیوں میں اکٹھے ہوجانے کے سبب عمل میں آیا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح نہ صرف ایل جی ایچ بلکہ شہر میں پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں جنرل ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے عکس حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ معجزہ کا عکس محفوظ کرلیا گیا ہے۔