ملازمہ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی، سول ڈیفنس نے بچا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 17:15

منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سول ڈیفنس نے سعودی دارالحکومت میں ایک ایشیائی ملازمہ کی خود کُشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملازمہ المیدھار ریذیڈنشل کمپلیکس کی چھٹی منزل پر موجود ایک کمرے کی کھڑکی سے چُپ چاپ نکل کر ائیر کنڈیشنر یونٹ پر بیٹھ گئی اور چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی دھمکی دینے لگی۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کی اطلاع موصول ہوتے ہی سول ڈیفنس کی ایک ٹیم مطلوبہ جگہ پر پہنچی۔ سول ڈیفنس ٹیم کی ایک اہلکار نے خاتون کو ایسے نہ کرنے اور واپس کمرے میں آجانے پر قائل کیا۔ جس کے بعد ملازمہ بات ماننے پر آمادہ ہو گئی۔ سعودی اخبار ”السبق“ کے مطابق خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ پولیس نے اس صورتحال کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اخبار کے مطابق ایشیائی خاتون ایک شامی خاندان کے گھر میں بطور ہیلپر کام کرتی تھی۔

متعلقہ عنوان :