صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ ،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبوداورنیاٹیلنٹ پروان چڑھانے کیلئے موثراورٹھوساقدامات کررہی ہے ہری پور کرکٹ اسٹیڈیم تحریک انصاف کے راہنماء یوسف ایوب خان کی انتھک محنتوں کاثمرہے

ڈسٹرکٹ سپورٹس ہری پور افسر احمد زمان خان‘غالب خان و دیگر کا تقریب سے خطاب

بدھ 20 جنوری 2016 17:05

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ ،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبوداورنیاٹیلنٹ پروان چڑھانے کے لیے موثراورٹھوساقدامات کررہی ہے ہری پور کرکٹ اسٹیڈیم تحریک انصاف کے راہنماء یوسف ایوب خان کی انتھک محنتوں کاثمرہے اسے مزید سہولیات سے آراستہ کرکیکھلاڑیوں کو مزیدسہولیات دیں گے ہری پور میں کرکٹ کے فروغ اورایچ سی گراؤنڈ کے حصول میں خالدمحمودخالدی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر احمد زمان خان،ممبرڈسٹرکٹ کونسل غالب خان،ممبرتحصیل کونسل ذوالفقار احمد قریشی اوردیگر نے گذشتہ روز ایچ سی اے گراؤنڈ پر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ 2013,14اور2014,15کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا جس میں کھلاڑیوں ،سپورتس سے وابستہ شخصیات ،منتخب عوامی نمائندوں اورشائقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے ہری پور کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیروتوسیع کے لیے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان جب کہ کرکٹ کے فروغ اورایچ سی اے گراؤنڈ کے لیے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرخالد محمودخالدی کی لازوال کاوشوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر احمد زمان خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کا بجٹ دوفیصدسے بڑھاکرپانچ فیصدکر سیا ہے جس سے اب کھیلوں کی تمام ایسوسی ایشنزکی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔غالب خان نے کہا کہ وہ ضلع کونسل فنڈزسے یونین کونسل پانڈک کے دیہی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی اورکھلاڑیوں کی فلاح و بہبودکے لیے اقدمات میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔