مخیر حضرات کی مدد سے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 200 سے زائد قیدیوں کو گرم کپڑے فراہم کردیئے گئے

بدھ 20 جنوری 2016 16:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ جیل قصورمیں مخیرحضرات کی مددسے 200سے زائدقیدیوں کوسردی کے گرم کپڑے اورجرسیاں فراہم کردی گئی ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل ۔جبکہ خواتین کوبھی گرم کپڑے اورجرسیوں کے علاوہ روم ہیٹربھی بیرکوں میں لگادئیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارسپرنٹنڈنٹ جیل نے گفتگوکرتے ہوئے کیاکہ قصورجیل میں اس وقت 1244قیدی اورحوالاتی ہیں جن میں205سزائے موت کے قیدی جن کی ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں اپیلیں چل رہی ہیں۔

جبکہ مختلف مقدمات میں7خواتین بھی جیل میں قیدہیں۔جن کے تمام مقدمات مقامی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخیرحضرات کی طرف سے انہوں نے غریب قیدیوں میں200سے زائدگرم سوٹ اورجرسیاں تقسیم کی ہیں۔اورسردی سے بچاؤ کے لئے بیرکوں میں روم ہیٹربھی مہیاکردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل ہسپتال میں علاوج ومعالجے کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے روم ہیٹراورمعیاری ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔

جبکہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے جیل میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اورموجودہ حالات کودیکھتے ہوئے ملاقاتی حضرات کی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو جیل سے تقریباً500گزدورپارکوں ایریامیں کھڑاکرنے کیا اجازت دی گئی ہیں۔کسی بھی ملاقاتی کوجیل کے دروازے کے قریب گاڑی یاموٹرسائیکل لانے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :