بارکھان ، ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت3شدت پسند ہلاک ، 3کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان ایف سی

بدھ 20 جنوری 2016 16:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) بارکھان کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے سرچ آپریشن کے دو ران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت3شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق بدھ کو بارکھان کے علاقے چھپر میں فرنٹیر کور بلوچستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ے کمانڈر صحبت خان سمیت 3شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 3کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے 2ایس ایم جی ، 2ایل ایم جی ،سینکڑوں راؤنڈ سمیت دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے شدت پسند اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے آخری اطلاعات آنے تک دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :