سرکاری ہسپتالوں میں غیر حاضر ڈاکٹروں ،دیگرسٹاف کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2016 16:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ڈاکٹر زاور دیگر اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں۔یہاں جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کے دفاتر اور سرکاری ہسپتالوں کے دورے کے دوران انہوں نے خود مشاہدہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اوردیگر سرکاری اسٹاف کی بڑی تعداد ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ غیر حاضر اسٹاف کے خلاف باقاعدہ طور پرمحکمہ جاتی ایکشن لیا جائے گا جو معطلی ،برطرفی یا دیگر سزا پر مشتمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ ،ٹریزری ہسپتال ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور صوبے کے دیگرمختلف شہروں میں سرکاری دفاتر میں ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس اور دیگراسٹاف ڈیوٹیوں پر موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مریضوں کو زبردست تکلیف کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیرصحت انکے لئے غیرحاضری کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور انہوں نے غیرحاضر اسٹاف کے خلاف فوری طور پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :