پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی باچا خان نیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان صوبائی ترجمان لیاقت شباب نے کہا ہے کہ دکھ درد اور مصیبت کی اس گھڑی میں تمام غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے عوام مررہے ہیں حکومتی وزراہ بیرونی ممالک کے دوروں میں مصروف ہے جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ سکولز،کالیجوں اور یونیوسٹیز کی حفاظت کے لئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کئے جائے حملوں کی تعداد اور مزید خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے صوبے میں فل پروف سیکورٹی اور ناکہ بندیوں کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل لازمی ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا باچاخان یونیورسٹی حملے میں قیمتی جانوں طلبہ کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ہم سب شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں اور ان کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کرتے ہیں ۔