عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کو آئندہ ماہ فائدہ پہنچنے کا امکان
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 16:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی واقعہ ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 23ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
(جاری ہے)
چونکہ پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات عرب لائٹ خام تیل سے بناتا ہے، تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا مکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے جبکہ مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 14روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق نرخوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔ البتہ اوگرا کی جانب سے تاحال پٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.