رحمن ملک کا پٹھان کوٹ واقعہ بارے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات پر افسوس کا اظہار
بھارت کو پٹھان کوٹ واقعہ پر وزیراعظم پاکستان کے فون کا خیر مقدم کرنا چاہئے ‘ بغیر تحقیقات الزام لگانا درست نہیں ‘ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ قابل مذمت ہے ‘ قوم کو دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے ‘ سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے پٹھان کوٹ واقعہ بارے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پٹھان کوٹ واقعہ پر وزیراعظم پاکستان کے فون کا خیر مقدم کرنا چاہئے ‘ بغیر تحقیقات الزام لگانا درست نہیں ‘ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ قابل مذمت ہے ‘ قوم کو دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری باچا خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے بیان دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے کچھ حصے دہشت گردی کا شکار رہیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.