آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ ‘ واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کی عیادیت کی

بدھ 20 جنوری 2016 16:28

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چارسدہ پہنچے ہیں اور انھوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔