پنجاب بارکونسل کاسانحہ چارسدہ کیخلاف کل صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان

بدھ 20 جنوری 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پنجاب بار کونسل نے سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف کل (جمعرات ) لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہڑ تال کر اعلان کر دیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب بار کونسل کے وائس چےئر مین فر ح اعجاز کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم سانحہ سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس لیے ہم نے سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف آج (جمعرات ) لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہڑ تال کر اعلان کر دیا اور تعزیتی اجلاسز کا انعقاد کر نے کے علاوہ عدالتوں کی کاروائی میں بھی کوئی وکیل حصہ نہیں لیں گے ۔