سنی اتحاد کونسل کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کر تی ہے۔سنی اتحاد کونسل ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔دہشتگرد کرایہ کے قاتل اور موت کے سوداگر ہیں۔ تعلیمی اداروں پر حملے خلاف اسلام ہیں۔ اسلام ایک انسان کے قتل کو ساری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔

جہاد کے نام پر دہشتگردی کرنے والے اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔

(جاری ہے)

علماء خود کش حملوں کے خلاف جر أت مندانہ اقدام اٹھائیں۔ اسلام نے انسانی جان کی حرمت کو کعبہ کی حرمت سے بھی زیادہ اہم قرار دیا ہے۔پاکستان دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ دہشتگرد فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے۔اسلام امن و سلامتی اور محبت و اخوت کا دین ہے۔دہشتگرد پیدا کرنے والی ذہنیت کو ختم کرنا ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے سانحہ چارسدہ میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے یکجہتی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :