تاندلیانوالہ،جبری مشقت سے انکار پر درند صفت شخص نے 14 سالہ لڑکے کا ہاتھ ٹوکا میں دے کر جسم سے الگ کر دیا

بدھ 20 جنوری 2016 16:17

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء )جبری مشقت سے انکار پر درند صفت شخص نے 14 سالہ لڑکے کا ہاتھ ٹوکا میں دے کر جسم سے الگ کر دیا،عدالت کے حکم پر ڈھائی سال بعد تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات آئی این پی کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ حسین آباد کے رہائشی غلام عباس کا 14 سالہ بیٹا محمد عاشق کو ملزم محمد یقعوب نے ڈھائی سال قبل زبردستی جانوروں کے باڑہ میں کام کروانے لے گیا اور وہاں پرکام سے انکار پر محمد یقعوب نے چارا کاٹنے والے ٹوکے میں محمد عاشق کا بایاں ہاتھ زبردستی دے دیا جوکے کٹ کر جسم سے الگ ہو گیا ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے غریب غلام عباس کی کسی بھی حکومتی فورم پر شنوائی نہ ہوئی اور ڈھائی سال دربدر دھکے کھانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عبدالحق کے حکم پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیاگیا تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہواہے