آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی باچا خان یونیورسٹی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:52

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شریک نوجوان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ شہدا کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حملے میں ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نقصان پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والے حملے میں نقصان ناقابل تلافی ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ہماری ہمدردیاں شہداکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔