سپیکر سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے بیہمانہ حملے کی شدید مذمت
بدھ 20 جنوری 2016 15:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر دہشت گردوں کے بیہمانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں دہشتگردوں کے حملے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسے درندگی اور بر بر یت کا شر مناک واقعہ قر ار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں علم کے متلاشی معصوم نوجوانوں اورتعلیم کی شمع روشن کرنے والے اساتذہ کو بربریت کا نشانہ بنانے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سفاکیت کے اس انسانیت سوز واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلا نہ اور شر مناک کاروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہا ر کیا کہ اس بیہمانہ کاروائی کے ذمہ دارسزاؤں سے نہیں بچ پائیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کومزید سخت کر نے ا ور اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہدا ء کی درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.