حملہ پشاور سکول طرز کا لگتا ہے ‘ دہشتگرد دیوار پھلانگ کر اندر آئے ‘ ریسیکیو اہلکار

بدھ 20 جنوری 2016 15:25

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد ریسکیو اہلکار نے کہا ہے کہ حملہ پشاور سکول طرز کا لگتا ہے ‘ دہشتگرد دیوار پھلانگ کر اندر آئے ۔

(جاری ہے)

ایک ریسکیو اہلکار نے عینی شاہد طلبہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ پشاور اسکول طرز کا حملہ لگتا ہے اور دہشت گردوں نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔