اسلام آباد : سانحہ چارسدہ؛ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا علالت کے باجود افسران سے مسلسل رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:09

اسلام آباد : سانحہ چارسدہ؛ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا علالت کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی علالت اور ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل آرام کی ہدایت کے باوجو افسران سے مسلسل رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو کمر میں تکلیف کے سبب ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن سانحہ چارسدہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہ برتی اور سانحہ چارسدہ سے متعلق افسران اور وزارت سے مسلسل رابطہ میں رہ کر خصوصی ہدایات دیتے رہے ہیں ۔وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے چوہدری نثار مسلسل ہائی پروفائل افسران و دیگر عملہ سے رابطہ کر کے ضروری ہدایات دینے میں مصروف رہے ہیں۔