چارسدہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ڈی ایچ کیو آمد ، زخمیوں‌کی عیادت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:04

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اب سے کچھ دیر قبل ہی چارسدہ پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ یونیورسٹی دورے کے دوران انہیں حملے اور اس کے بعد پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بریف کیا گیا۔