یونیورسٹی کے کمروں سے 14 طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ہاسٹل کینٹین سے 48 طلبہ کو بحفاظت نکالا گیا:ڈی آئی جی سعید وزیر خان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 15:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) ڈی آئی جی سعید وزیر خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے کمروں سے 14 طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ ہاسٹل کینٹین سے 48 طلبہ کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید وزیر خان نے بتایا کہ فوج نے باچا خان یونیورسٹی کے اندر کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جبکہ پولیس باہر موجود ہے۔ جبکہ ہاسٹل کینٹین اور کمروں سے متعدد طلبہ کو نکال لیا گیا ہے۔ادھر چارسدہ حملے کے بعد عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے تمام کیمپس غیرمعینہ مدت کے لیے بندکردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :