باچا خان یونیورسٹی میں اب تک 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے:آئی ایس پی آر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 15:02

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں اب تک 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ایک بلاک میں چھپ کرحملہ کرنے والے 2دہشتگردوں کو کمانڈوز نے ہلاک کردیا جبکہ نشانہ بازوں نے چھت پر موجود مزید 2 دہشتگردوں کو بھی مار ڈالا ہے۔ ادھریونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں یونیورسٹی کے 4 گارڈزبھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں دو لڑکوں اور ایک لڑکیوں کا ہاسٹل ہے اوریونیورسٹی کے اندرموجود اسٹاف سے رابطہ ہے۔