عدم توجہی کے سبب عاشق کیرانوی جیسی بلند پایہ ادبی شخصیت محض شاعرِگُمنام بن کے رہ گئی،آفتاب عثمانی کا طویل ترین اردو غزل کے خالق پیرزادہ عاشق کیرانوی کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 14:59
کراچی ۔ 20جنوری ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) معروف شاعرومحقّق پیرزادہ شرفِ عالم نے کہا ہے کہ ترقّی پسند شعرا و مصنفّین اردو ادب میں محض وقتی ہیجان برپا کر پائے ہیں۔وہ پاکستان ریڈرز گلڈ کے زیرِ اہتمام اردوکی طویل ترین اردو غزل کے خالق پیرزادہ عاشق کیرانوی کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کے مہمانِ خصوصی معروف سائنسدان و ماہرِ اطلاقی طبعیات آفتاب احمد عثمانی تھے۔
اپنے خطاب میں پاکستان ریڈرز گلڈ کے چئرمین و شاعر پیرزادہ شرفِ عالم نے کہا کہ بحیثیتِ مجموعی موجودہ شعرا و مصنفین ایک خود غرض طبقے کی شکل اختیار کرچکے میں جہاں ادب کے نام پر حق تلفی، شاعری کے نام پر نفس پروری اور نثر کے نام پر دروغ گوئی جاری ہے ۔(جاری ہے)
اپنے خصوصی خطاب میں پی سی ایس آئی لیبارٹری سے منسلک معروف سائنسدان و ماہرِ اطلاقی طبعیات آفتاب احمد عثمانی نے کہا کہ اردو ادب کے فروغ کیلئے وقف ادارے اتنا کام نہ کرپائے جتنا پیر زادہ عاشق کیرانوی نے تنِ تنہا انجام دیا ۔
لاکھوں اشعار کے خالق پیر زادہ عاشق کیرانوی نہ صرف پاک و ہند بلکہ عالمی سطح پرسراہے جانے کے قابل ہیں مگر عدم توجہی کے سبب عاشق کیرانوی جیسی بلند پایہ ادبی شخصیت محض اِک شاعرِگُمنام بن کے رہ گئی ۔ تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں کی ترویج میں سرد مہری اس بات کی غماز ہے کہ ہمارے ملک کو شاید اب ادیبوں، دانشوروں اور شعراء کی ضرورت نہیں رہی۔ پیرزادہ عاشق کیرانوی 30 ہزا ر منفرد اشعار پر مبنی دنیا کی شعری و ادبی تاریخ کی طویل ترین غزل بعنوان ”ایک غزل “ ”گھٹا برسے تو صحرا بولتا ہے“ کے خالق تھے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔مرحوم کی نمایاں شعری مطبوعات میں مثنوی طلوعِ سحر ، قائد کے حضوراوران گِنت شعری مجموعے شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.