ریڈ زون میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی خفیہ ادارے سے ویری فیکیشن کرانے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2016 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سیکورٹی ڈویژ ن کے ڈی آئی جی سلطان اعظم تیموری نے ریڈ زون میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے اور یک سال سے زیادہ ایک جگہ ڈیوٹی کرنے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست بنانا شروع کر دی ہے ،سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی دوبارہ نئے سے پولیس اور دیگر خفیہ ادارے سے ویری فیکیشن کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی اپریشن سلطان اعظم تیموری نے ان پولیس اہلکاروں کے ڈیٹا کو طلب کیا ہے جو کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور ان سے متعلق کوئی اب تک پولیس ویری فیکشن نہیں کروائی گئی ہے ،تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے پولیس ویری فیکشن کے بعد کوئی بھی پولیس اہلکار صدر ہاؤس ،وزیر اعظم ہاؤس،سینٹ و قومی اسمبلی گیٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :