پاکستان میں دہشتگر دانہ حملو ں میں بھارت ملوث ہے،شیخ رشید
بدھ 20 جنوری 2016 14:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی جگہوں پر حملے ہوئے ان میں بھارت ملوث ہے ،ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو ختم کرنا ہوگا ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سدہ یونیورسٹی پر جو حملہ ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ دو ہزار سولہ خونی سال ہوگا پاکستان پر اس وقت مشکل وقت ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کی لاشیں گر رہی ہیں مگر حکومت کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی پارلیمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے ہوچکے ہیں میں نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی سکیورٹی کا بھی انتظام کریں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس اور نیول ہیڈکوارٹر سمیت جتنی بھی جگہوں پر حملے ہوئے ہیں ان میں بھارت ملوث ہے انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے ساتھ تعلقات بنانے کیخلاف نہیں ہوں تاہم پاکستان کو اپنی عزت اور سالمیت ملحوظ خاطر رکھنی چا ہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آہستہ آہستہ سازشیں ہورہی ہیں اور ہمارے حوصلوں کو پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.