بولی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں کے درمیان مضبوط ہوتی دوستیاں

بدھ 20 جنوری 2016 14:41

بولی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں کے درمیان مضبوط ہوتی دوستیاں

ممبئی/لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری اور ہالی ووڈ انڈسٹری دو متوازی دنیا وٴں کی طرح ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک دنیا کے ستار ے دوسری دنیا میں موجود اپنے ہم عصروں کے ساتھ دوستیاں بڑھا رہے ہیں۔ان دوستیو ں میں سب سے پہلی دوستی بولی ووڈ سٹار شاہ رخ خان اور ہالی ووڈ گلوکار زیان ملک کے درمیان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی سپر سٹار کی جانب سے لندن میں پانچویں ایشین ایوارڈز تقریب میں زیان ملک کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی گئی۔ شاہ رخ خا ن کا طرف سے کیپشن پیغام میں لکھا گیا کہ زیان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں علاوہ ازیں انکی بیٹی گلوکا ر کی بہت بڑی پرستار ہے۔

(جاری ہے)

دوسری دوستی سپر سٹار سلمان خان اور ہالی ووڈ سٹار سلویسٹر سٹلون کے درمیان پروان چڑھ رہی ہے۔سلمان خان نے چند ماہ قبل ٹویٹر پیغام میں اپنے پرستاروں کو نصیحت کی تھی کہ اگر فالو کرنا ہے تو سٹلون کو کرو یہ تمھارے ہیرو کا ہیرو ہے۔ بعد از سلویسٹر سٹلون کی طرف سے سلمان خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ انکے ساتھ فلم میں اداکاری کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔تیسری دوستی بولی ووڈ اداکار ورون دوھون اور ہالی ووڈ سٹار ڈیون جانسن کے درمیان مضبوط ہو رہی ہے۔