نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بدھ 20 جنوری 2016 14:29

پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے‘پولیٹیکل حکام کے مطابق نجی سکول کے منیجنگ ڈائرکٹر مظہر طوری اور پرنسپل کامران حفیظ سکول سے گھر کی جانب جارہے تھے کہ گرڈ سٹیشن کے قریب تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی تاہم مظہر طوری اور کامران حفیظ معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیٹکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔