امریکہ کی چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) امریکہ نے چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی گئی پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ امریکہ چارسدہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ‘ہماری ہمدردی (حملے کا) نشانہ بننے والوں اور ان کی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔