باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ‘ عوامی نیشنل پارٹی کا دس روزہ سوگ کااعلان

بدھ 20 جنوری 2016 14:24

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دس روز کے سوگ کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے تناظر میں اپنی جماعت کی جانب سے دس دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے 20 نکات پر عمل نہیں ہو رہا اوراگر اب بھی ہم اگر سوئے رہے تو بہت دیر ہو جائیگی اور اس سے بھی بڑے بڑے حملوں کا خدشہ ہے۔