باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے میں 20کے قریب افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی

بدھ 20 جنوری 2016 14:12

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 20کے قریب افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دوران جائے وقوعہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر 10 کے قریب دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہے ہیں،ہم صوبے کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑر ہے ہیں۔