میں نے دہشت گرد کو ہاسٹل کی چھت سے فائرنگ کرتے دیکھا،یونیورسٹی طالب علم

بدھ 20 جنوری 2016 14:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طالب علم فاروق خان نے کہا ہے کہ میں نے دہشت گرد کو ہاسٹل نمبر 1 کی چھت سے فائرنگ کرتے دیکھا،جس نے یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکار وں کو زخمی کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران یونیورسٹی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے طالبعلم فاروق خان نے کہاکہ جب وہ یونیورسٹی میں داخل ہواتو اس نے دیکھا کہ ایک دہشتگرد یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک کی چھت پر موجود تھا اور فائرنگ کررہا تھا جس کا یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکار مقابلہ کررہے تھے۔

فاروق خان نے کہا کہ دہشتگرد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں انہوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر گاڑی میں ڈالا اور یونیورسٹی سے باہر لائے۔