دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ،انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرے،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی
وزیر اعظم نواز شریف کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
بدھ 20 جنوری 2016 14:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن سے متعلق وزیر اعظم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا ، حملے سے متعلق ساری صورتحال کو وزیراعظم نواز شریف نے خود مانیٹر کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے،یہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ، پاکستان سے دہشتگردوں کو جلد از جلد ختم کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.