قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چھٹا مرحلہ ملک کے مختلف شہروں میں شروع

بدھ 20 جنوری 2016 14:10

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چھٹا مرحلہ ملک کے مختلف شہروں میں شروع

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چھٹا مرحلہ ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگیا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم، ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، فاٹا، راولپنڈی، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل 25 اور 26 جنوری کو اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :