تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق

بدھ 20 جنوری 2016 14:07

بھکر۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء)بھکر قریب شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی ،باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے تفصیل کے مطابق کاٹھ موڑ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انچار ج کاٹھ موڑ پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئے ،لواحقین نے کاروائی سے انکار کر دیا، ملزم مو قع پر فرار ہو گیا۔