دہشت گردوں کا حملہ پاکستان میں جاری کام روکنے کی کوشش ہے،عوام اپنے معمول کے کام جاری رکھیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی قومی اسمبلی میں‌بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:36

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی حملے پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں آپریشن چل رہا ہے ہمارے پاک فوج جوان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو کمزرو نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ نوجوان کی قر بانی کی قدر کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں وزیر اعظم نواز شریف چارسدہ حملے کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ خبر لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بر وقت کارروائی کی اگر دیر ہوتی تو زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ہم سب کو اپنے معمول کے کام جاری رکھنے چاہئیں، دہشت گردوں کو یہ تاثر نہیں جانا چاہئیے کہ ہم ڈر گئے ہیں۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے تین وزرا کو فوری طور پر چارسدہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین وزرا میں بلیغ الرحمان ، عبد لقادر بلوچ اور پرویز رشید شامل ہیں۔