پاکستان کی کوششوں سے برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی ،عون نقوی

بدھ 20 جنوری 2016 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) علم کمیٹی کی جانب سے خراسان روڈ سولجر بازار میں منعقدہ یوم ولادت کے جلسے سے خطاب کے دوران مولانا عون نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران اختلافات دور کرنے میں پاکستان کا کردار مثالی ہے پاکستان کی کاوشوں سے دو برادر اسلامی ملکوں میں دوستی اور تعلقات میں بہتری آئیگی انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ و سنی کی تفریق دور کرنے کیلئے 34ملکی دفاعی اتحاد میں ایران ،عراق شام ،یمن کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طاہر رضاء ،نسیم الحسن،ریاض میرٹھی ،ناصر آغا ،نایاب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں شہدائے ملت جعفریہ اور آیت اللہ باقر النمر کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور اسلامی دنیا سے اپیل کی گئی کہ وہ اتحاد و وحدت کیساتھ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :