عدالتی حکم پر ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل چیک اپ ، رپورٹ عدالت میں پیش

بدھ 20 جنوری 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وی آئی پی مریض کے لئے وی وی آئی پی کمرہ تیار ہو گیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے لئے جناح ہسپتال کے کمرے میں فریج اور دیگر آسائشی سامان پہنچا دیا گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے ، انہیں ہسپتال میں داخل کردیا جائے تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے ۔

عدالتی ہدایت پر نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا جناح ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا ۔ نیب حکام ڈاکٹر عاصم حسین کو چیک اپ کے بعد واپس لے گئے ہیں ۔ عدالتی احکامات کے بعد جناح ہسپتال میں ایک کمرہ ڈاکٹر عاصم حسین کے لئے مختص کر دیا گیا ہے، کمرے کو وی وی آئی روم میں تبدیل کر اس میں فریج اور دیگر اشیا پہنچا دی گئی ہے جبکہ کمرے کو نیا رنگ و روغن بھی کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :