کراچی،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ، وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق

بدھ 20 جنوری 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بلوے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد مئیر وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کردی ہے جبکہ حیدر عباس رضوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بلوے کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ انعام علی کلہوڑ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے وسیم اختر جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کردی اور اسی کیس میں حیدر عباس رضوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ۔ وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی اب 22 جنوری کو جوڈیشل عدالت میں پیش ہوں گے

متعلقہ عنوان :