ایران پر عالمی پابندیوں کا خاتمہ

پاکستان نے بینکنگ رابطے استوار کرنے کیلئے ضروری اقدامات شروع کردیئے

بدھ 20 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) ایران پر عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان نے اس کے ساتھ بینکنک رابطے استوار کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان کوبھی ایران کے ساتھ ادائیگی میکانزم کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اس پر عالمی پابندیاں عائد تھیں جو ایران پر جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد تھیں وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی وزارت ایران میں بنکنگ چینل کھولنے کے لئے تیاریاں کررہی ہے اس حوالے سے وزارت پاکستان سٹیٹ بینک کے عہدیداروں سے میٹنگ کرے گی کیونکہ ماضی میں پاکستان کے تمام بینک ایران میں اپنی شاخیں کھولنے سے ہچکچارہے تھے انہوں نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے دوطرفہ تجارت انتہائی کم ہوگئی تھی اور بینکوں کی جانب سے تجارت کو مالی فوائد دینے میں بھی تذبذب شامل تھا

متعلقہ عنوان :