سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کی درخواستوں پر جاری حکم امتناعی ختم کر دیا

کیا ہارنے والے امیدوار حکم امتناعی اگلے انتخابات تک چلانا چاہتے ہیں ،ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے،جسٹس شیخ عظمت سعید

بدھ 20 جنوری 2016 13:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے جام کرم دین سمیت بلدیاتی انتخابات با رے مختلف درخواستوں پر جاری حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے درخواستیں بھی خارج کردی ہیں جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہارنے والے امیدواروں نے اپنے وکلاء سے مشاورت کرکے جوابات سپریم کورٹ میں داخل نہیں کرائے ہیں اس لئے اس طرح کی درخواستیں خارج کررہے ہیں کیا ہارنے والے امیدوار اپنی درخواستوں پر لیا گیا حکم امتناعی اگلے انتخابات تک چلانا چاہتے ہیں ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مختلف انتخابی عذر داریوں کی سماعت کی عدالت نے افسوس کااظہار کیا کہ ہارنے والے امیدواروں نے نہ تو عدالت میں جواب داخل کررہا ہے اور نہ ہی اپنے وکلاء کو کوئی ہدایات جاری کی ہیں بعد ازاں عدالت نے مختلف درخواستیں خارج کردیں