ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کا ادارہ تاحال ڈی جی سے محروم

چھ ماہ گزرنے کے با وجود ادارے کے ڈی جی کی تعیناتی نہ ہو سکی

بدھ 20 جنوری 2016 13:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) اسلام آباد میں آلودگی بڑھ رہی ہے جبکہ چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (تحفظ ماحولیاتی آلودگی ایجنسی) کے ڈی جی کی تعیناتی نہیں کی جاسکی ہے سابقہ ڈی جی خورشید کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کسی کو بھی اس ایجنسی میں مقرر نہیں کیا گیا ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کے ادارہ تاحال ڈی جی کے بغیر کام کررہا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بارے جاری کردہ نوٹس پر عملی طور پر کام رکا ہوا ہے کئی ادارے اسلام آباد میں آلودگی پھیلانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں صنعتوں کو تاحال اسلام آباد سے باہر منتقل نہیں کیا جاسکا ہے